سینیٹ میں نمائندگی سے بلوچستان کی محرومیوں کاازالہ ہوگا،چوہدری عبدالعزیز
  13  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

پیٹربرا (رپورٹ شیراز خان )پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے رہنما اور مقامی بزنس مین چوہدری عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کو سراہا جانا ضروری ہے چونکہ بلوچستان کی محرومیوں کا اس سے کسی حد تک ازالہ ہوگا چوہدری عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے باہم ایک ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر کے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کے لئے 2018 کے عام انتخابات میں بھی دونوں جماعتیں باہم ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرکے مسلم لیگ ن کے لئے مشکلات پیدا کریں گی چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاق کی نہیں بلکہ پنجاب کی جماعت ہے اور اس جماعت کے لئے پنجاب ہی پاکستان ہے: ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف کو پاکستان کی عدلیہ کی تذلیل نہیں کرنی چاہئے اور اپنے اداروں کو کمزور کرنے کی سازش سے باز رہیں: انہوں نے کہا کہ انقلاب کے دعویدار میاں محمد نوازشریف نے سینٹ کے چیئرمین شپ کے لئے فیلڈ مارشل لا ضیاالحق کے اوپنگ بیٹسمین راجہ ظفرالحق کو امیدوار لاکر اپنے آپ کو جمہوریت کے علمبردار ہونے کی خود ہی نفی کردی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved