گلگت،چیف کورٹ، ملازمین کی ہاٹ اینڈ کولڈ پالیسی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کو خارج
  13  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نصر اللہ بابر) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملازمین کی ہاٹ اینڈ کولڈ پالیسی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کو خارج کر دی ۔ منگل کے رووز چیف جسٹس وزیر شکیل احمد اور جسٹس محمد عمر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جی بی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی جانب سے صوبائی حکومت کی لکڑی کے مد میں ہاٹ اینڈ کولڈ الاؤنس کی ادائیگی کیلئے بنائی گئی پالیسی کو چیف کورٹ میں رٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملازمین کی رٹ پٹیشن کو خارج کر دی ۔ حالانکہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے

تمام سرکاری ملازمین کو 3کٹیگریز میں لکڑی کے مد میں ہاٹ اینڈ کولڈ الاؤنس کی ادائیگی کی منظوری دیدی تھی جس کے خلاف فاضل عدالت نے ملازمین کی رٹ پٹیشن پر حکم امتناعی بھی جاری کر دی تھی منگل کے روز مقدمے کی سماعت کرتے ہوئیفریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ملازمین کیرٹ پٹیشن کو خارج کر دی اب صوبائی حکومت کی پالیسی بحال تصور ہوگی البتہ ملازمین اس فیصلے کو عدالت عظمیٰ گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کرنیکا حق محفوظ رکھتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمود کمال آفندی نے فاضل عدالت کو قانونی دلائل دئیے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved