چلیںآ پ کی مرضی۔۔۔صدر مملکت نے کس کا استعفیٰ منظور کر لیا؟؟
  14  مارچ‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پاکستان ممنون حسین نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالروف کا استعفیٰ منظور جبکہ سینئر قانون دان طارق محمود جہانگیری کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کر نے کی منظوری دے دی ۔گزشتہ رو ز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن طارق محمود جہانگیری کو صدر پاکستان ممنون حسین کی منظوری سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد

تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالروف کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ اب طارق جہانگیرنئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ہوں گے۔واضع رہے کہ طارق محمود جہانگیری اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسلام آباد اور نیب میں ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved