کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے جو اْن کا بنیادی حق بھی ہے،شاہداللہ
  14  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

دیامر(اوصاف نیوز) پیپلز پارٹی جی بی کے سینئر رہنماء و پیپلزلائرفورم گلگت بلتستان کے نائب صدر شاہد اللہ ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے جو اْن کا بنیادی حق بھی ہے۔کنٹریکٹ ڈاکٹر ز نے احتجاجاً استعفوں کا فیصلہ کیا ہے یہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور حکومت کی گلگت بلتستان میں صحت کے حوالے سے اقدامات کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔گلگت بلتستان میں پہلے سے ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے اور اسطرح اجتماعی استعفے دیئے گئے تومحکمہ صحت میں شدید بحران پیدا ہوگااور غریب مریضوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، صوبائی وزراء صرف اخبارات اور سوشل میڈیا پر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا ہو ا ہے اس کے برعکس عملی طور پر کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے۔شاہد اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت زبانی دعوؤں

،سوشل میڈیا و اخبارات میں دعوے کرنے کے بجائے عملی کام کرکے دکھائے جس کے غریب عوام کو فائدہ ہو۔ینگ ڈاکٹر کو گلگت بلتستان میں سہولیات اور مستقبل نہ کرنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز ملک کے دیگر علاقوں اور بیرون ملک چلے جاتے ہیں جس سے خطہ میں پہلے سے زیادہ ڈاکٹروں کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ڈاکٹرزکومستقل کرنے سے اْن میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ہوگااور مریضوں کو طبعی سہولیات فراہم کرنے میں پہلے سے زیادہ دلچسپی سے کام کریں گے۔صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ جلداز جلد کنٹریکٹ ڈاکٹرزمستقل کرکے ان کے مطالبات کو عملی جامہ پہنائیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved