گلگت،سپریم کورٹ نے لاء کالجز میں داخلے کیلئے لاء اسسمنٹ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا
  14  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (نصر اللہ بابر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام لاء کالجز میں داخلے کیلئے لاء اسسمنٹ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں پرائیویٹ اور سرکاری لاء کالجز میں داخلے کیلئے لاء اسسمنٹ ٹیسٹ ( ایل اے ٹی ) جو کہ سو نمبرات پر مشتمل ہوگا امیدوار کو پچاس فیصد نمبر لیکر ٹیسٹ میں کامیاب ہونا لازمی قرار دیدیا ۔ اس کا بنیادی مقصد معیاری تعلیم اور لاء کے میدان میں درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ اور سرکاری لاء کالجز کے حوالے سے از خود نوٹس مقدمے کی

سماعت کرتے ہوئے حکم دیدیا کہ آئندہ 2018-19کے سیشن میں لاء کالجز میں داخلے کیلئے لاء اسسمنٹ ٹیسٹ میں امیدوار کو سو میں سے پچاس نمبرات کا حاصل کرنا لازمی قرار دیدیا اس فیصلے کے خلاف ورزی کرنے والے لاء کالجز کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا جبکہ اس ٹیسٹ کا انعقاد کیلئے تمام بار کونسل کے چےئرمین سمیت عہدیداران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو اس ٹیسٹ کی نگرانی بھی کرینگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved