حفیظ الرحمن کے اثاثے ڈکلیئر ہیں، مخالفین الزامات کے ثبوت سامنے لائیں، حکومتی ترجمان
  14  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)صوبائی ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ابھی تک سابق وزیر امور کشمیر منظور وٹو اور قمر الزمان کائرہ کے خیال میں ہیں جو ان کے دوران میں لین دین کے تحت کام کیا کرتے تھے اب مسلم لیگ ن کی حکومت ہے۔ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے، صوبے کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کیا ہے اور کسی بھی معاملے میں مداخلت نہیں کی۔ امجد حسین ایڈووکیٹ خود ایک وکیل ہیں اگر کسی بھی منصوبے کا ریٹ ڈبل کرنے کے ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں جاکر کیس دائر کریں جہاں انہیں جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور اس بھائیوں کے نام پر ایک مرلہ سرکاری زمین الاٹ کرانے کے شواہد موجود ہیں تو سامنے لے آئیں۔ موصوف اوراس کی جماعت خود زمینوں کے قبضوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمینوں کے نام پرسیاست کرنا اورزمینوں پر قبضہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے گلگت بلتستان اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کیوجہ سے پیپلز پارٹی والوں کو اپنی منفی سیاست دفن ہوتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے 25ہزار ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنا کر غریب عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی ہے۔ گلگت بلتستان کے کاشتکاروں کیلئے زمین آباد کررہے ہیں

جبکہ امجد حسین ایڈووکیٹ اوراس کی جماعت زمینوں پر قبضے اور زمینوں کی سیاست میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے امپھری کے قبرستانوں کے زمین پر قبضے کا کیس ابھی تک عدالتوں میں ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن کے بھائیوں کے نام پر موصوف کوئی ایک ٹھیکہ بتادے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے پاس ٹھیکے ہیں لیکن صرف پیپلز پارٹی کے اے ٹی ایم کے طور پر کام کرنے والے اور ٹھیکیدار برادری کو بدنام کرنیوالوں کو پہلے کی طرح لوٹ مار نہیں کرنے کی دی جارہی ہے اسی لئے چیخ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن کے اثاثے انتخابات کے فوراً بعد الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کئے گئے ہیں کوئی بھی شخص ان کو دیکھ سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن اقتدار کو آزمائش سمجھتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے عیاشی کیلئے اسلام آباد میں 10لاکھ کے عوض جو مکان رکھتے تھے وہ ختم کئے۔ ڈاکٹر اور ایمبولنس کو ختم کیا عوام کے مسائل کو بچایا پاکستان پیپلز پارٹی نظریہ کی جماعت نہیں رہی اب خرید و فروخت کرنے والی جماعت بن چکی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved