ہنزہ،گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حفیظ الرحمن کی سر براہی میں گلگت بلتستان ورکنگ پارٹی اجلاس
  14  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (اوصاف نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حفیظ الرحمن کی سر براہی میں گلگت بلتستان ورکنگ پارٹی اجلاس میں ضلع ہنزہ میں بجلی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے 3میگاواٹ کے 2پن بجلی گھر ، بٹورا گلیشئر پر 2میگاواٹ اور چپورسن میں ایک میگاواٹ کی منظوری دی ہے ۔ ان منصوبوں سے ضلع ہنزہ میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ میون 500کلوواٹ اور حسن آباد 2میگاواٹ کے پاؤر منصوبوں پر مشینری لانے کیلئے ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکاہے

جلد پاؤر کے جاری منصوبوں پر مشینری لانے کا عمل مکمل کرکے رواں سال کے اگست تک پاؤر ہاوسز کو سسٹم میں شامل کیا جائے ۔ تاکہ ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکیں ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ عوام ہنزہ چیف منسٹر حافظ حفیظ الرحمن کے الیکشن میں اعلان کے مطابق گوجال کو سب ڈویثرن اور شناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کا منتظر ہے اُمید ہے کہ جلد چیف منسٹر ضلع ہنزہ کا دورہ کرکے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved