انا للہ وانا الیہ راجعون بیرون ملک علاج بھی کام نہ آیا ۔۔ پاکستان کی انتہائی اہم ترین شخصیت و رکن قومی اسمبلی چند لمحے قبل بیرون ملک انتقال
  20  مارچ‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اوررکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومروانتقال کرگئے۔میڈیا کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اوراین اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرونیویارک میں انتقال کرگئے۔ ایم این اے محمد ایازسومرو کافی عرصہ سے دل کے عارضے کے باعث این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج رہے جب کہ دو ہفتوں سے وہ نیویارک میں زیرعلاج تھے۔ ان کے انتقال پر پاکتسان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے ۔

ایازسومروپچھلے 40 سال سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے، وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اورڈسٹرکٹ بارکے صدررہے اورلا منسٹر سندھ بھی رہے۔ دوسری جانب آصف زرداری نے ایازسومروکے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایازسومرو پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے، ان کی جمہوریت اور پارٹی کے لیئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اورپارٹی اور بھٹو خاندان ایاز سومرو کے انتقال پر غمزدہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved