23مارچ کو یوم پاکستان کا شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا
  20  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

شگر(پ ر)23مارچ کو یوم پاکستان کا شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری،پرنسپل انٹرکالج شگر سید حسن شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم سکردو،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل شگرسجاد حسین تمام بنکوں کے منیجرز اور پاسبان ادب شگر کے عہدیدار نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا کہ 23مارچ کو یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ جس کیلئے

تمام سٹیک ہولڈ ر بھرپور تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے دن مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس میں ہوگا جہاں پرچم کشائی کی جائے گی۔جبکہ ہائی سکول شگر میں یوم پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد ہونگے۔ جبکہ دیگر تمام ہائی سکولوں میں بھی تقریب منعقد کیا جائے گا۔جس میں سکول کے بچوں کیساتھ ضلعی اداروں کے سربراہاں شرکت کرینگے۔جبکہ پولوگراؤنڈ میں پولو اور دیگر کھیل منعقد ہونگے ۔ اور رات کو یام پاکستان کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved