فاروق حیدرآزادکشمیرمیں انتشارکے بیج بورہے ہیں،جاویدعباسی
  20  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

نوٹنگھم (رپورٹ :شیراز خان )مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار جاوید عباسی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر انتہائی بازاری زبان استعمال کر کے آزادی کے بیس کیمپ میں انارکی پھیلاکر پرامن خطے میں انتشار کے بیج بو رہے ہیں اور اپنے لیڈر شیخ مجیب الرحمن کے پیروکار بن کر پاکستان کے خلاف زہر آلودہ پراپیگنڈہ مہم چلا رہے سردار جاوید عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی طرح راجہ فاروق حیدر بھی پٹڑی سے اترے ہوئے ہیں آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں خود مختار اور الحاق کے دو نظریات کے حامل لوگ پائے جاتے ہیں اور ان لوگوں نے کبھی ریاست پاکستان کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا اور نہ ہی آزادکشمیر میں کبھی حکومتی مشینری کے خلاف کارروائی کی مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کا دور ہو یا سردار عتیق احمد یا پھر برگیڈئیر حیات کا دور ہو جے کے ایل ایف کے لوگوں نے ہمیشہ اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کیا ان لوگوں کو ابھارنا اور برے القابات سے نوازنا برا طرز عمل ہے کشمیر کا فطری الحاق پاکستان کے ساتھ ہے نظریہ کسی کا بھی کچھ ہو اور لائین اف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی سب مزمت کرتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved