تارکین وطن ووٹ کے حق کیلئے جدوجہدجاری رکھیں،یوسف اختر
  20  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر) اصلی مسلم لیگ اوورسیز ثاقب نثار اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اصلی مسلم لیگ کے بانی بیرسٹر یوسف اختر پاکستان کے دورے پر گئے ہیں سیاسی مصرویت کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں اتفاق ہسپتال میں یو سی وارڈ میں داخل کرادیا ہے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے سیکرٹری جنرل اصلی مسلم لیگ جاوید ہلال زیدی نے تمام کارکنوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ لندن سے جاوید زیدی نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ٹیلی فون پر ضروری ہدایت لیں یوسف اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں ووٹ دینے اور ووٹ لینے کا حق جتنا دوسرے پاکستانیوں کا ہے اتنا ہی بیرون ملک آباد پاکستانیوں کا بھی ہے۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے انچارج سید ثقلین اسد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر ہیں اور آئندہ یوتھ نمائندگی وہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ساری قوم کو اس وقت متحد ہو کر دونوں اداروں کا ساتھ دینا چاہئے ملک اس وقت کرپشن کے ساتھ سرحدی جنگ بھی لڑرہا ہے ہم اندرونی اور بیرونی دونوں طرف سے گھرے ہوئے ہیں عوام چیف جسٹس کا بازو بیں اور عدلیہ اور فوج کا کھل کر ساتھ دیں اور عوام کسی این آر او کو تسلیم نہیں کریں گے این آر او کرنے والا غدار ملت تسلیم کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved