مسئلہ کشمیر پر سہ فریقی کانفرنس نظریہ ضرورت بن چکی،لبریشن فرنٹ
  20  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

وٹفورڈ (مسرت اقبال) اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کو ایک ٹائم ٹیبل دے' برصغیر جنوب ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و خوشحالی کا ضامن بن سکتا ہے' مسئلہ کشمیر پر سہ فریقی کانفرنس نظریہ ضرورت بن چکی ہے' اس حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ سکیورٹی کا اجلاس بلائے' بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی خاطر جنگ بندی لائن پر بلا جواز فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے انسانی حقوق کے حوالے سے بھارت کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے' برطانیہ دولت مشترکہ کے اجلاس بھارت کی شرکت کو مسئلہ کشمیر کیساتھ مشروط کرے۔ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک برطانیہ دولت مشترکہ سے اس کی رکنیت معطل کی جائے۔ برطانوی گورنمنٹ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی رائے کا احترام کرے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (مجید ترمبو گروپ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو' ایوب راٹھور ایڈووکیٹ' ممتاز احمد راٹھور' صدیق احمد راٹھور ایڈووکیٹ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد برطانیہ واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے جنیوا میں مظلوم کشمیریوں کی آواز حق خود ارادیت عالمی برادری تک پہنچانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی ہے اب اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے ورنہ اس کی حیثیت لیگ آف نیشن کی رہ جائے گی عالمی ادارہ ایک روایتی ادارہ بن کر رہ جائے گا۔ ان رہنمائوں نے کہا اس وقت سب سے زیادہ بلاکتیں کشمیر' فلسطین' شام دیگر ملکوں میں ہورہی ہیں انہوں نے کہا ہم کشمیر میں کشمیریوں کو بھارت کا ترنوالہ نہیں بننے دیں گے۔ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گی۔ انہوں نے کہا ہم بھارت کے چہرے سے جمہوریت کا نقاب اٹھا کر دم لیں گے۔ ان رہنمائوں نے آزاد کشمیر کے علاقہ تتہ پانی مدار پور میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے لانگ پرامن مارچ پر بلا جواز فائرنگ' تشدد' لاٹھی چارج کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعہ سے بیرون ملک تحریک آزادی کشمیر کے سفیروں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے آزاد کشمیر گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved