گلگت،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایک مخلص لیڈر ہے
  20  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایک مخلص لیڈر ہے ۔ایسے لیڈر صدیوں بعد ملتے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام خوش نصیب ہے جن کو حفیظ الرحمن جیسا لیڈر ملا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل صدر ایم ایس ایف نوید اکبر نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں صوبائی حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔التوا کا شکار منصوبوں پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے اور کئی اہم پراجیکیٹ پائیہ تکمیل تک پہنچے ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس مینڈیٹ میں پورا اتر کر عوام کی خدمت کرینگے

۔گلگت بلتستان میں امن اور ترقی پورے پاکستان کیلئے مثال ہے ۔حفیظ الرحمن کے خلاف بیانات دینے والے اپنا ماضی بھول چکے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہے آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت دیکر حکومت میں لائینگے اور مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved