ایسا نام سامنے آگیا کہ یقین کر نا مشکل ہو جائیگا ، انکشاف نے سب کو حیران کر دیا
  16  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ میں علی الاعلان کہتا ہوں کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر ہر فائرنگ کوئی اکلوتا اور معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ن لیگ نے عدلیہ کے اوپر اپنے عزائم دکھائے ہیں، ایک بار انہوں نے سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ کیا، پھر ان سب نے مل کر ججز کو دھمکیاں دیں، تیسری بات یہ ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو دراصل دانیال عزیز نے دھمکیاں دی تھیں ، انہوں نے بتایا کہ 20اپریل کے فیصلے پر ایف زیڈ ای کا ذکر تھا ، تو دانیال عزیز کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ۔انہوں نے نواز شریف کی موجودگی میں کہا تھا کہ اس جج کے بارے میں ہم نے بہت کچھ اکٹھا کر لیا ہے اب ان کو جواب دینا پڑے گا۔ دانیال عزیز کے خلاف جو توہین عدالت کیسز چل رہے ہیں ان میں سے دو وہی ہیں جن میں انہوں نے جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف بیان دیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
21%
ٹھیک ہے
29%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved