تارکین وطن کل دنیاکومودی کااصل چہرہ دکھادیں،بیرسٹرسلطان محمود
  16  اپریل‬‮  2018     |     یورپ

ڈیوزبری (آصف قریشی سے )پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے صدر سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر پاکستان تحریک انصاف کشمیر ڈیوزبری چوہدری فاضل کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ اٹھارہ اپریل کو لندن مظاہرے میں تارکین وطن کشمیری بھرپور شرکت کریں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں کیونکہ نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد اب مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کو شہید کروانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت عملاً کوئی حکومت نہیں ہے نوازشریف اب تاریخ کاحصہ بن چکا ہے آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کر ے گی اور عمران خان پاکستان کے بہت جلد وزیراعظم ہو ں گے انہوں نے کہا راجہ فاروق حیدر کی حکومت اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے تقریب میں تحریک انصاف نارتھ کے صدر چوہدری مالک ارشد برقی طارق ایوب کرنل فایوم چوہدری شہبان چوہدری فاروق سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اور لندن مظاہرہ میں بھر پور شرکت کا یقین دلایا صدر تقریب چوہدری فاضل نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved