معروف گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کس حلقے سے الیکشن لڑنے والے ہیں؟؟؟حیران کن دعویٰ کر ڈالا
  16  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار الحق چوہدری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62ون ایف کی شق کو برقرار رہنا چاہئے تاکہ سیاست دانوںکا پورا احتساب ہو سکے ،پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے ،احسن اقبال کے خلاف جلد کرپشن کے ثبوت سامنے لائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوںکی جانب سے شام پر ہونے والے حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،مسلمانوں پر ہونے والے حملو ں اور قیمتی جانوں کے نقصان پرانتہائی رنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کئی سال فارن مسٹر نہ ہونے کی بنا پر پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کو دیکھنے میں مشکلات کا شکار رہا فارن منسٹر کا نہ ہونا بھی ایک سازش تھی جبکہ پاکستان بین الاقوامی طور ایک اچھا کردار ادا کر سکتا تھا کیونکہ پاکستان ایک نیو کلئیرپاور ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے این اے 78سے الیکشن لڑنے کی بھرپور تیاری کا عندیہ دے دیا ہے

پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62ون ایف کی شق کو برقرار رہنا چاہئے تاکہ سیاست دانوںکا پورا احتساب ہو سکے ۔انہوں نے مسلم لیگی رہنمائوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے میڈیکل کمپلکس میں لاکھوںمریض مستفید ہو رہے ہیں ہمارے پاس ہر چیز کا ریکارڈ موجود ہے مسلم لیگی رہنمائوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیںیہ ان لوگو ں کو سوچنا ہو گا کہ خدمت کیا چیز ہے نارووال کی عوام باشعور اور غیور ہے وہ جنرل الیکشن میں ختم نبوت ۖ کی تبدیلی کی شق کا بدلہ اور احتساب کریں گے جبکہ نارووال کی عوام نے منفی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا احسن اقبال کے خلاف جلد تمام کرپشن کے ثبوت فراہم کر دیئے جائیں گے جنہوں نے اربوں روپے کھانے کے لئے منصوبہ جات بنائے پی ٹی آئی کے رہنما نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ا حسن اقبال شہنشاہ کرپشن اور اقامے والی سرکار بن چکے ہیں عوام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلک رہے ہیں،احسن اقبال کہتے تھے کہ اگر مشرف کا احتساب نہ ہو سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا لیکن نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ یوسی ندو کی میں صاف پانی کے لئے نصب کئے گئے پلانٹ کو بھی اکھاڑلیا گیا ہے ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے اپنے دادا کے نام پر یونیورسٹی قائم کی گئی کس کی تربیت میں فرق ہے عوام الیکشن میں دیکھ لیں گے وہ مجھے ''ٹھمکا'' لگانے والے کہتے ہیں اور میں ان کے کارنامے عوام کے سامنے لاوئں گا تو انکو بھی ڈانس کرنا پڑے گاشہنشاہ کرپشن اب ملک کے دشمن بن چکے ہیںدر حقیقت عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
80%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved