مسلم لیگ (ن) کو بڑ ا جھٹکا لگ گیا،، اہم امیدوار کس پارٹی میں شامل ہو گئے؟؟بڑی خبر
  16  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ( ن) کے لیاری سے سابق امیدوار نواز خان نیازی ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اتوار کو نواز خان نیازی ساتھیوں سمیت پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں نواز خان نیازی کا پاکستان ہائوس پہنچنے پر

شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ پی ایس پی کے دروازے تمام لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز خان نیازی کی پی ایس پی میں شمولیت سے لیاری میں پارٹی مضبوط ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز خان نیازی نے گزشتہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved