فاروق ستار نے یہ بات کب اور کہاں کہی تھی؟؟؟مصطفیٰ کمال نے انتہائی حیران کن بیان دے ڈالا
  16  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پر پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگئے ہیں۔ اتنا جھوٹا اور شاطر شخص زندگی میں نہیں دیکھا اور اب رسوائی اس شخص کا مقدر ہے۔فاروق ستار نے دوست کے گھر میں اکیلے بلا کر ملاقات کی اور کہا کہ ایک مرتبہ پتنگ اور ایم کیو ایم کے نام پر مہاجروں کو بلف(گمراہ)کروں گا۔مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے انیس قائمخانی کو کامران ٹیسوری کے گھر ملاقات کے لئے بلا کر پوچھا کہ میرے لیے کیا پیکج ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاس میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انیس قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھے۔سید مصطفی کمال نے کہاکہ فیصلے کی گھڑیاں آگئی ہیں آج چند اہم اعلان کرنے جارہے ہے میں اپنے دروازے بند نہیں کرونگا اللہ کے سامنے معافی مانگے کر غرور اور شر سے بچنے کہ لئے یہ اعلان فاروق ستار کے لیے کہ پی ایس پی کے دروازے ان پرہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں فاروق ستار نے ثابت کردیا کہ یہ ہر لحاظ سے چھوٹا آدمی ہے انتہائی شاطر اور جھوٹا آدمی ہے رسوائی اس آدمی کا مقدر ہے،صبح چھ بجے فاروق ستار نے

ایک پریس کانفرنس کی ایک ڈوبتے ہوئے شخص نے تنکے کا سہارا لینے کی کوشش کی اورالزام لگایا گیا کہ ہم نے دباو ڈال کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی جب یہ لوگ آپس میں لڑ رہے تھے ہم نے اس پر ایک لفظ نہیں بولا چاہتے تو ان کے پرخچے اڑا سکتے تھے کیا پی ایس پی نے ان کے درمیان جھگڑا کروایا،فاروق ستار، مئیر کراچی وسیم اختر اور عامر خان پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں کیا ہم نے کہا انہیں،خالد مقبول صدیقی نے کہا پارٹی میں ماہ جبینوں کی ضرورت نہیںیعنی اب تک پارٹی میں خواتین کو گندی نظر سے دیکھتے تھے کیا یہ ہم نے خالد مقبول سے کرایا،فاروق ستار نے انیس قائم خانی کو فون کر کے کہتے ہیں کہ میرا جلسہ کامیاب کرنے کے لیے کارکن بھیجیں فاروق ستار فون پر کہتے رہے کہ کچھ لوگ بھیج دیں جلسہ کامیاب کرنے کے لئے ہمیں بہادرآباد کو نیچا دکھاناہے،سینٹ الیکشن والے دن فاروق ستار انیس قائم خانی کو فون پر منتیں کرتے رہے کہ ہمیں دو ووٹ دے دو کامران ٹیسوری کو24 تاریخ کو فاروق ستار نے کہا کہ انیس قائم خانی سے اکیلے میں ملنا ہے مصطفی کمال کے بغیر آئیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فاروق ستار کے دوست کے گھر میں ملاقات ہوئی فاروق ستار نے انیس قائمخانی سے کہا کہ کل الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے والا ہے میرے لئے کیا پیکیج ہے آپ کے پاس اور جس دن فیصلہ آیا اس دن بھی فون کر کے شکریہ ادا کیا اور تین بجے پریس کانفرنس میں ہمارے خلاف بات کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ فاروق ستار نے مجھ سے کہا میں پتنگ کے نشان پر مہاجروں سے بلف لروں گا، فاروق ستار کہتے تھے الطاف کے مرنے کا انتظار کرو میں کچھ نہیں کر سکتا،فاروق ستار نے 22 اگست کو ایک رات میں قائد سے غداری کر دی فاروق ستار کو کیا نہیں پتہ کہ الطاف حسین پہلی مرتبہ نعرہ لگا رہا ہے ہم نے 3 ماہ کے دوران فاروق ستار کو کچھ نہیں کہہ رہے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved