علی ظفر کو شدید مشکلات نے آن گھیرا۔۔نوٹس بھجوانے کا معاملہ بھی کچھ اور ہی نکلا۔۔
  25  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا نے کہا ہے کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر معافی مانگیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کیلئے بیرسٹر احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کیں۔ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوٹا کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نےبہت سوچ سمجھ کر بعد میں بیان جاری کیا تھا

۔انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے پاس جنسی طور پر ہراساں کے جانے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک افواہ ہے کہ ہمیں نوٹس دیا جارہا ہے لیکن اب تک کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا نوٹس ملنے پر کارروائی کا جائزہ لیں گے۔احمد پنسوٹا کا کہنا تھا کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں، تب ہی معاملہ عدالت سے باہر طے ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
60%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved