اہم ترین حکومتی شخصیت نے سپیکر کو استعفیٰ تھما کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
  25  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اہم شخصیات کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک اور (ن) لیگی رہنما اور حکومتی شخصیت نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین بلال احمد ورک نے اپنے عہدے اور پارٹی رکنیت سے

مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلال احمد ورک نے اپنا عہدہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیا ہے جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔ دریں اثنا چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سرگودھا میں مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی عامر سلطان چیمہ کی رہائشگاہ پر گئے۔ اس موقع پر عامر سلطان چیمہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
62%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
31%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved