نااہل ہوتے ہی خواجہ آصف نے ایسا دھماکے دار اعلان کردیا کہ کھلاڑیوں پر سکتہ طاری
  26  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے۔جیونیوز کے اینکر اور سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔حامد میر کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا، یا تو انہوں نے اقاما چھپایا تھا، اگر چھپائی ہوئی چیز باہر آتی تو کمال ہوتا۔

حامد میر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےرہنما کا کہنا تھاکہ وہ جب سے سیاست میں آئے انہوں نے تب سے اپنے اکاؤنٹس اور اقاما ظاہر کیا ہوا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی ڈکلیئرڈ کیا، جس اقامے کی تصویر دکھائی جارہی ہے وہ خود الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
12%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved