تحریک انصاف نے خواجہ آصف سے 2014 کے کس واقعے کا بدلہ لیا؟؟؟چونکا دینے والی رپورٹ
  26  اپریل‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی عدالتی فیصلے کے تحت نا اہلی کے بعدتحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔سینئر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ غیر ملکی اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کو شرم آنی چاہیے حیا کرنی چاہیے ۔ دوسری جانب ان کی نا اہلی کی درخواست دینے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ عدالت کے فیصلے

پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں کہ آج قوم اور سیالکوٹ کے عوام کے سامنے سرخروہو گیا ہوں۔ عدلیہ کو بھی اس زبردست فیصلے پر سلام پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ 2014کے دھرنے کے خاتمے کے بعد جب تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پہلی بار پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تھے تو خواجہ آصف نے " کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے " کے الفاظ سے ان کا استقبال کیا تھا ۔ اسی طرح خواجہ آصف نے اپنی ایک تقریر کے دوران شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کے الفاظ سے نواز ڈالا تھا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
17%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
83%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved