قومی راز فاش کرنے پر نوازشریف کو پہلا جھٹکا ، عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا ڈالا
  16  مئی‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ پڑھ کر سنایا اور درخوست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے سے جواب طلب کیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر

سماعت کی تھی۔ اس موقع پروکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 3 مئی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر قومی راز افشا کرنے کی دھمکی دی۔وکیل نے کہا کہ نواز شریف کے 12 مئی کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے طور پر لیا۔ وکیل بابر اعوان نے استدعا کی تھی کہ ڈی جی ایف آئی اے کو نواز شریف کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف نے وزیر مملکت طلال چودھری کی تعریفوں کے انبار لگا دیے، پیپلزپارٹی کے ارکان ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگ گئے اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی بدترین مخالف جماعت تحریک انصاف نے بھی سینیٹ میں پیش کیے گئے ایک بل کے معاملے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی تعریفوں کے پل باندھ دیے جس پر وزیر مملکت بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں پاکستان تحریک انصاف کےسینیٹر اعظم خان سواتی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کی تعریف میں پل باندھ دیئے، جبکہ جواباً انتہائی خوشگوار انداز میں ،وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاکہشکر ہے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے میری تعریف کی اور مجھے ذمہ دار وزیر قرار دے دیا ۔منگل کو ایوان بالا میں آرڈیننس 8مجریہ 2018خواتین اور بچوں کی تجارت کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کا آرڈیننس بل پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے استفسار پر سینیٹر اعظم خان سواتی نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزیر داخلہ پر مکمل اعتماد ہے، وہ فرض شناس اور قابل وزیر ہیں جبکہ دوسری جانب پیپلزپ ارٹی کی جانب سے بل پر بغیر پڑھے بل کی حمائیت کرنے سے انکار کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی کھوکھر کا کہنا تھا ہمیں بل کی کاپی ابھی ملی ہے، پڑھنے کے بعد اس پر کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں، اس کیلئے ایوان بالا کی کارروائی 15منٹ کیلئے معطل کی جائے، جس پر ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ایوان کی کارروائی 15منٹ کیلئے موخر کر دی، پندرہ منٹ کے بعد ایوان کی دوبارہ کارروائی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نے بھی حکومتی بل کی منظوری میں تعاون کیا اور ووٹ دیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
70%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
10%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved