گلگت میونسپل حدود میں 16ہوٹلوں کو اجازت نامے جاری کردئے گئے
  16  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)احترام رمضان المبارک کے سلسلے میں رمضان المبارک میں مریضوں ،مسافروں اور بزرگ بیمار شہریوں کیلئے 144گلگت میونسپل حدود میں 16ہوٹلوں کو اجازت نامے جاری کردئے گئے یہ اجازت نامے اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا کے حکم پر بنائی جانے والے 7رکنی کمیٹی نے موقع پر جاکر معائینہ کرکے ہوٹلوں کو کھولنے کی منظوری کے بعد اجازت نامے جاری کردیں گئیں ہیںیہ کمیٹی تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ کی سربراہی میں بنائی گئیں تھی جس میں میں نجمن تاجران کا نمائندہ ،فوڈ انسپکٹر،میڈیا کوآرڈینیٹر اور سیکٹرز مجسٹریٹس شامل تھے کمیٹی نے

درخواست دینے والے ہوٹل مالکان کا محل وقوع اور ہوٹلوں کے بارے تفصیلی معائینہ کرکے ہی اجازت دینے کی سفارش کی ،کمیٹی نے کو شش کی ہے کہ ان اجازت ناموں میں زیادہ تر ہسپتالوں ،مسافر خانوں ،بس سٹینڈ ،ویگن اڈوں کیقریب ہوٹلوں کو رمضان میں چلانے کی اجازت دی جائے اس طرح مکمل سروے کے بعد ہی اجازت نامے جاری کردئے عوامی حلقوں نے جائیزہ کمیٹی کی جانب سے احترام رمضان کے سلسلے میں میرٹ پر فیصلہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved