سینئر ملکی سیاستدان نے ایسا انکشاف کر دیا جسے جان کر ہر (ن) لیگی سر پکڑ کر بیٹھ جائے گا
  17  مئی‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے ممبئی حملے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام ممبران کیلئے اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ نواز شریف نے ملک کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جنگ شروع کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا

کہ وزیراعظم ایک حلف اٹھاتا ہے کہ ملک کے تمام اہم راز وہ اپنے سینے میں دفن رکھے گا مگر سابق وزیراعظم نواز شریف اب دھمکیاں دے رہیں ہے کہ وہ سینے میں دفن راز افشاں کردیں گے اور جس کا باقاعدہ آغاز وہ کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام پارلیمنٹیرین یا تو پارٹی کے قائد نواز شریف کا دفاع کریں یا پاکستان کا دفاع کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان نے پاکستان کو اتنا بڑا نقصان پہنچایا ہے اور بجائے اس پر معافی مانگنے کے مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت کی جانب سے اس بیان کے حق میں جواز پیش کیے جارہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved