نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ کی بازاروں کی چیکنگ ، 6ہزار سے زائد کے جرمانے
  20  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف)نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ سید ضمیر کاظمی کی بازاروں کی چیکنگ ۔6ہزار سے زائد کے جرمانے ۔متعدد کو وارننگ ۔نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ سید ضمیر حسین کاظمی نے دیگر نفری کے ہمراہ پل بازار گڑھی دوپٹہ ،قصبہ ہٹیاں دوپٹہ ،بازار میں خصوصی چیکنگ کی اس دوران انہوں نے متعدد دوکانداروں کو چھ ہزار سے زائد کے جرمانے کیے اور متعدد کو وارننگ دی گئی ۔نائب تحصیلدار سید ضمیر حسین شاہ کاظمی نے تاجروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشی اور تجاوزات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔انتظامیہ کے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کی عوام نشاندہی کریں تو ضرور کارروائی ہوگی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved