پارٹی کے لیے بہت سی قربانیاں دیں مگر۔۔۔ مسلم لیگ (ن) خاتون رکن اسمبلی نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا
  20  مئی‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور(ویب ڈیسک) حکمران جماعت کی خاتو ن رکن اسمبلی فرزانہ بٹ نے سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ نے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ سیاست کو بھی خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔فرزانہ بٹ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان کی خدمات کا صلہ نہیں دیا اور اسی لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سیاست چھوڑ کر کوئی کاروبار کریں گی۔ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں،پارٹی سے بہت سے گلے شکوے پارٹی سے ہیں،میری خدمات کے اعتراف کے بجائے مجھے نظر انداز کیا گیا۔دوسری

جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے کے ضلع کوہستان سے رکن قومی اسمبلی سرزمین خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرزمین خان نے پارٹی اختلافات کی وجہ سے حکمران جماعت کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا اور اے این پی میں شامل ہوگئے۔اس حوالے سے سرزمین خان نے باچا خان مرکز پشاور میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر قائدین نے سرزمین خان کو سرخ ٹوپی پہنائی اور اے این پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم (ن) کو اب تک بڑی تعداد میں رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے خیر باد کہہ دیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
67%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved