موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری ، موسم کب تک گرم رہے گا؟
  20  مئی‬‮  2018     |     اہم خبریں

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں اتوار کے روز بھی گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی چھٹی نہیں ، کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے، آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ ہوا

میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہے گا۔شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی جمعرات تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھی ہے اور متعلقہ محکموں کو شہر میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کی سفارش بھی کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved