پاکستانی قوم ایسے لیڈرکاانتخاب کرے جوملکی سالمیت کیلئے بہترہو،طاہرانصاری
  13  جون‬‮  2018     |     یورپ

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر)رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہم سے رخصت ہو رہا ہے اور برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی افطار پارٹی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انصاری سالسیٹر کے طاہر انصاری نے آشٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔اس موقع پر طاہر انصاری کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو مدعو کیا سب نے آکر عزت افزائی کی۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات بارے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کسی ایسے لیڈر اور پارٹی کو چنے جو پاکستان کی سالمیت کے لیے بہتر ہو۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور دشمن نیست و نابود ہوں۔ کاروباری و سیاسی شخصیت ہارون کھٹانہ کا کہنا تھا افطار پارٹی میں تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی جو اتحاد و اتفاق کی علامت ہے۔ پاکستان کے الیکشن بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عام انتخابات میں پاکستانی قوم بھرپور حصہ لے گی جو بھی جماعت اقتدار میں آئی ہم ساتھ ہیں اور ملک کی بہتری کے لیے ہو۔سالسٹر عمران رضوی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں افطار پارٹی پر سب کا اکٹھا ہونا اسلامی تعلیمات ہیں ہم کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ ہم پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور لگ رہا ہے کہ تبدیلی آ رہی ہے۔جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان اختتام کی جانب گامزن ہے ہم انصاری سالسیٹر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے افطار پارٹی پر مدعو کیا۔افطاری پارٹی میں سالسیٹر شاہد،راجہ شہزاد،شعیب تاج محمد الیاس گوندل ،محمد سعید، نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید نے شرکت کی۔صاحبزادہ سید مجاہد حسین شاہ نے عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved