بیرسٹرعبدالمجید،ایوب راٹھورکاجبران کی موت پراظہارافسوس
  13  جون‬‮  2018     |     یورپ

لو ٹن (پ ر )جے کے ایل ایف (آر )کے سرپرست اعلی بیرسٹر عبدالمجید ترمبو اورایڈوکیٹ ایوب راٹھور نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری وجاہت بشیر قریشی کے جوان سال بھتیجے اور تبسم قریشی کے فرزند جبران بشیر قریشی کی بے وقت اوراچانک موت پر اپنے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں اچانک ایک جوان سال بچے کا بچھڑنا انتہائی الم ناک اور ناقابل بیان صدمہ ہے ۔بیان کے مطابق جوان سال جبران قریشی اسلامک یونورسٹی میں MBA کے طالب علم تھے اور کل شام ان کا اچانک انتقال ہوا۔ بیرسٹر ترمبو اور ایڈوکیٹ راٹھور نے غم ذدہ خاندان اور باالخصوص تبسم قریشی اور وجاہت بشیر قریشی کو تعزیتی پیغام میں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں اچانک کسی کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی غم ہے اور ہم اس غم کی ٹھیس اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں ۔انھوں نے غم ذدہ خاندان کو اللہ تعلی کے حکم پر سر خم کرنے اور صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم ذدہ خاندان کے صبر و تحمل کے لئے دعا کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved