ضمنی الیکشن میں علی ترین کو شکست فاش دینے والے پیر اقبال شاہ بھی تحریک انصاف میں شامل
  13  جون‬‮  2018     |     پاکستان

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس کےآغاز میں ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست سے دوچار کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔ لیکن ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کے لیے

فون کیا ہے اور پیر اقبال شاہ کو یقین دہائی کرائی ہے کہ انہیں حلقہ این اے 161 سے الیکشن لڑایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عبدالرحمان کانجو پیر اقبال شاہ کے گھر پہنچ گئے اس کے علاوہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ان سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں این اے 161 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن لڑانے کی یقین دہانی کرائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved