بشری مانیکا اپنے شوہر کے خانے میں عمران خان کی بجائے کس کا نام لکھتی ہیں، جان کر آپ چونک اٹھیں گے
  13  جون‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئی بیوی اپنے خاوند کے ہمراہ بیرون ملک جائے اور پاسپورٹ پر اپنا خاوند کی بجائے کسی اور کا نام درج ہو ۔ تویہ خاصی حیران کن بات تصور کی جاتی ہے۔ بشریٰ بی بی کے عمران خان کے ساتھ نکاح کو سات ماہ گزر گئے لیکن پی ٹی آئی چئیرمین اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو سات ماہ گزر چکے ہیں لیکن تاحال عمران خان اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے۔بشریٰ بی بی نے عمران خان سے نکاح کے بعد ابھی تک اپنا پاسپورٹ ری نیو نہیں کروایا۔جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی اب تک اپنے نام کے ساتھ خاور مانیکا ہی لکھتی ہیں۔۔سعودی عرب جا نے کے لیے فہرست میں عمران

خان کی اہلیہ کا نام بشریٰ خاور مانیکا درج کروایا۔ سعودی عرب جانے والے چارٹرڈ طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔جن میں عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی رہنما علیم خان، ان کی اہلیہ ، عون چودھری اورزلفی بخاری شامل ہیں۔سعودی عرب جانے کے لیے ائیر پورٹ پر فراہم کی جانے والی فہرست میں عمران خان کی اہلیہ کا نام بشریٰ خاور مانیکا درج ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی شادی ہوجانے سے متعلق خبریں تب منظر عام پر آئیں جب رواں سال کے آغاز میں 6 جنوری کو ہی معروف صحافی عمر چیمہ نے کپتان کی تیسری شادی کی خبر بریک کی۔ اپنے دعوے میں عمر چیمہ نے برملا کہا کہ یکم جنوری کو کپتان تیسری شادی کر چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ وہی خاتون بشریٰ مانیکا ہیں جن سے کپتان روحانی رہنمائی حاصل کرنے جایا کرتے ہیں۔پہلے پہل تو ان خبروں کی تردید کی گئی جس کے بعد18 فروری 2018ء کوعمران خان کی تیسری شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ اور میڈیا کو نکاح کی تصاویر بھی جاری کی گئیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
36%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
36%
پسند ںہیں آئی
27%



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved