بریکنگ نیوز دعائیں بھی کام نہ آئیں ۔۔! ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
  13  جون‬‮  2018     |     اہم خبریں

ایڈنبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے آل را ؤنڈرشعیب ملک پاکستان کی جانب سے تیز ترین ففٹی کے ریکارڈ سے ایک گیند دور رہ گئے۔سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں انھوں نے 22 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر لیے تھے،،پاکستان کے لیے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، انھوں نے2010ءمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صرف 21 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کر لیا تھا، اس فہرست میں محمد حفیظ اب تیسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے بھارت کے خلاف میچ میں ففٹی کیلئے23 گ

یندیں صرف کی تھیں۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے 53 رنزکا آغاز فراہم کیا، کپتان کائیل نے 31 رنز پر محمد نواز کا شکار بنے، منسی کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی وہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شاداب خان نے لگاتار دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رچی بیرنگٹن صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کالم میکلوڈ کی اننگز 12 رنز تک ہی محدود رہی۔مڈل آرڈر بلے باز ڈیلان بج نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن محمد عامر نے ان کی مزاحمت 24 رنز پر ختم کردی۔ مائیکل لیسک اور میتھیو کراس نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے سکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن حسن علی نے کراس کو پویلین بھیج کر اس شراکت داری کا خاتمہ کیا، وہ 13 رنز ہی بناسکے جب کہ مائیکل لیسک 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے لیے فخرزمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 33 رنزکا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد چوتھے اوور میں 14 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔حسین طلعت تیسرے نمبر پر بیٹنگ کےلئے آئے اور فخرزمان کے ساتھ ملکر سکور بورڈ میں صرف 13 رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ فخرزمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے وہ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کےلئے آئے اور حسین کے ساتھ ملکر 41 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم حسین طلعت 18 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 96 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، شعیب ملک 27 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آو ¿ٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔ کپتان سرفراز نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 89 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔واضح رہے سکاٹ لینڈ نے چند روز قبل ہی انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
56%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
23%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved