سابق ایس ایس ملیر راؤانوار کے پیش ہوتے ہی عدالت سے بڑی خبر آگئی
  14  جون‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ایس ایس ملیر راؤانوار نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر بھی غلط ڈالا گیا،وہ فون نمبر ڈالا گیا، جو میرے استعمال میں ہی نہیں، میں 21مارچ کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں تھا جبکہ جےآئی ٹی میں جو فون نمبر ڈالاگیا اس کی لوکیشن کراچی تھی۔کراچی میں سابق ایس ایس ملیر راؤانوار کی درخواست ضمانت پر سماعت میں نقیب اللہ کے والد کے وکلا کی غیرحاضری پرسماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی گ

ئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے مقتول کے وکلا کو دلائل کےلیے آخری مہلت دے دی۔راؤانور نے انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف نقیب اللہ قتل کیس میں بھی شواہد موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر دو خود کش حملے ہو چکے ہیں، میرے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کرنےوالے کو گرفتار کیا گیا اور مجھے غلط مقدمے میں نامزد کیا گیا، میں نے نقیب اللہ کو پکڑوایا اور نہ مارا، ریکارڈ موجود ہے ،اس کیس میں بے قصور ثابت ہوں گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved