اداکارہ نورکی عمرہ ادائیگی کے دوران عمران خان اور بشریٰ کیساتھ ملاقات
  14  جون‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ نورکی عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور

اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلیے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پرحاضری بھی دی۔ لیکن ان کی عون چوہدری سے پانچویں شادی کی افواہیں پہلے گردش میں تھیں ، مگراب سوشل میڈیا پرمنظرعام پرآنے والی ویڈیو، جس میں اداکارہ نور، عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ الیکٹرک کار میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں، نے کچھ نئے سوالات کوکھڑا کردیا ہے۔بہت سے لوگوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ولی حامد علی خان سے طلاق لینے کے بعد نور ابھی عدت میں تھیں اوراس دوران نہ وہ نکاح کرسکتی ہیں اورنہ ہی گھرسے باہرنکل سکتی ہیں، ایسے میں عمرہ کرنا اورپھر سابق شوہرسے ملنا کیسے ممکن ہوا ؟ یہی نہیں کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ فلم سٹارنورنے شوبز کی دنیا کوخیرباد کہہ کراپنی تمام ترتوجہ مذہب کی جانب مرکوز کرلی تھی اوروہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو شرعی معاملات کے بارے آگاہ بھی کرتی دکھائی دیتی تھیں لیکن طلاق کے بعد عدت پوری نہ کرنے کے عمل نے ہمیں خاصا مایوس کیا۔فلم سٹار نور نے کہا ہے کہ پانچویں شادی جب ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا۔ میں نے جب بھی شادی کی اس کو چھپایا نہیں۔ سابقہ خاوند عون چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلیے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔ میری ملاقات اپنی مرشد بشری بی بی سے ہوئی۔ میڈیا پر آنیوالی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved