توانائی اور پانی کے منصوبوں کے لیے ورلڈ بینک معاونت کرنے کو تیار
  14  جون‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ورلڈ بینک توانائی اور پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے ساتھ قرض کی فراہمی کا معاہدہ ہوا، بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے فیز ون

کے لیے ورلڈ بینک 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی معاونت کرے گا، اس منصوبے کی مجموعی لاگت 53 کروڑ 63 لاکھ روپے ہے، جس میں 11 کروڑ ڈالر کا بندوبست این ٹی ڈی سی کرے گی جبکہ 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر عالمی بینک فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ سندھ میں محکمہ آبپاشی کی صلاحیت کو بڑھانے اور بیراجوں کی بہتری کے لیے عالمی بینک 14 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved