پاکستان پانی کے منصوبوں کیلئے عالمی بینک سے قرض حاصل کریگا
  14  جون‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)توانائی اور پانی کے دو منصوبوں کیلئے عالمی بینک پاکستان کو چھپن کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرض دے گا ۔ اس سلسلے میں دو معاہدوں پر اسلام آباد میں دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔ساڑھے تریپن کروڑ ڈالر سے زائد لاگت کے

منصوبے نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن کیلئے عالمی بینک ساڑھے بیالیس کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ جبکہ باقی اخراجات نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی برداشت کرے گی۔سندھ میں گدو بیراج کی پائیداری و تحفظ اور محکمہ آبپاشی کی استعداد کار بڑھانے پر پندرہ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے جس میں سے چودہ کروڑ ڈالر عالمی بینک فراہم کرے گا۔ اور باقی ایک کروڑ بائیس لاکھ ڈالر کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved