ن لیگ کی کمر ٹو ٹ گئی سابق صوبائی وزیر ن لیگ سے ناراض، کس پارٹی میں شمولیات کا فیصلہ کرلیا ؟ن لیگی آگ بگولہ
  23  جون‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی بھی ن لیگ سے ناراض ہو گئے، پارٹی نے این اے 143سے راؤ اجمل خاں کو ٹکٹ دیا تو میں اپنا الگ فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہوں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارلیمانی بورڈ نے اگر زبردستی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی تو شاہ مقیم گروپ اپنا جلد از جلد فیصلہ کرے گا ،پارٹی قیادت کو چاہیے کہ این اے 143 اوکاڑہ سے سید گلزار سبطین کو ٹکٹ جاری کرے اگر انہوں نے راؤ اجمل خاں کو ٹکٹ دیا تو میں اور

شاہ مقیم گروپ آزاد حیثیت یا کوئی اور فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگا۔ سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو شاہ مقیم گروپ کی ضرورت ہے تو پھر ہماری دی گئی تجویز پر عمل کرے، راؤ اجمل خاں کے ساتھ اب حلقہ کے عوام اور میرے راستے الگ ہو چکے ہیں ان کا اس حلقہ سے کامیاب ہونا خواب بن کر رہ جائے گا ،میری ان سے کبھی بھی صلح نہیں ہو گی۔ رضا علی گیلانی نے کہا مسلم لیگ ن سابقہ روایات کی طرح پارٹی ٹکٹیں دینے کیلئے شاہ مقیم ہاؤس سے مشاورت کرے۔ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا اگر مریم نواز انتخابات میں این اے 125 سے الیکشن لڑتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ہوں گا، اگر مریم بی بی کسی اور حلقے سے لڑتی ہیں تو پھر میں اپنے حلقے سے امیدوار ہوں گا، اگر کسی کو شوق ہے تو اسی حلقے میں آ کر آزما لے ، ماضی میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، پہلا حق میرا بنتا ہے۔سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن)نے انہیں صوبائی اسمبلی کے 2 ٹکٹ دیئے مگر مسئلہ ٹکٹ کا نہیں، ہم آہنگی اور نظریے کا ہے ۔اپنا موقف اور مسئلہ کئی بار قیادت کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا ابھی کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ مجھے اور میری بیوی دونوں کو ایم پی اے کا ٹکٹ دیا گیا، لیکن میر ا مسئلہ اب ٹکٹ نہیں ہے، میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکا ہوں۔ انہوں نے کہا میں عرصے سے وحید عالم خان کیخلاف جہدوجہد کر رہا تھا، اب اس شخص کے ساتھ کیسے اس کے نیچے الیکشن لڑ سکتا ہوں۔ ان صاحب کو حلقے میں کوئی ٹھیک سے جانتا تک نہیں۔ زعیم قادری نے کہا مجھے اب ایسی جگہ نہیں رہنا جہاں سیاسی بے یقینی کی صورتحال ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved