سب سے بڑی بریکنگ نیوز نااہل سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ پاکستان نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  10  جولائی  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نااہل سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ پاکستان نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات مسترد کرنے کی اپیل مسترد کردی۔ اپیل مخالف امیدوار نثار احمد نے دائر کی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ، والدہ اور ساس دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں، اور

سابق وزیراعظم نے ان کے معاف کرائے تھے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ فوزیہ گیلانی کے کمپنی میں 12 فیصد شیئرز ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بارہ فیصد شیئرز پر نااہلی ہوسکتی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ قرض معافی کو غلط قرار دے چکی ہے۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ عدالت نے اسٹیٹ بنک کے قرض معافی کو کہاں غلط قرار دیا ہے۔ دلائل کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
38%
ٹھیک ہے
38%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved