جیل کا پہلا دن صفدر پر بھاری ثابت ہونے لگا ، جیل حکام سے پہلا سوال کیا پوچھا ؟ جانئے
  10  جولائی  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گذشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر کو ابھی ایک ہی دن ہوا کہ وہ ملاقاتوں کا انتظار کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر نے جیل انتظامیہ سے ملاقاتوں سے متعلق دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا میری ملاقاتیں آئیں؟ جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جیل انتطامیہ سے سوال کیا کہ میری ملاقاتیں کب شروع ہوں گی؟ جیل انتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ نیب قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوں گی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا جہاں انہیں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔۔عدالت میں پیش ہونے پر جج محمد بشیر نے کیپٹن (ر) صفدر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو فیصلے کی کاپی مل گئی ہے؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ جی ہاں! مجھے فیصلے کی کاپی مل گئی ہے۔جج محمد بشیر

نے کیپٹن (ر) صفدر سے کہا کہ اب آپ فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کواحتساب عدالت کے حکم پر ایک سال کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا ہے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پر کیپٹن (ر) صفدر کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کی اے کلاس کیٹگری مل گئی۔ اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔ان کے کمرے کے سامنے لان اور بیڈمنٹن کورٹ ہے۔ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو ائیر کنڈیشن اور فریج کی سہولت بھی مہیا ہو گی جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو چار مشقتی بھی فراہم کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مجرم قرار پائے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اتوار کے روز نیب کی دو رکنی ٹیم نے راولپنڈی گرفتار کیا تھا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved