شاندار خبر آگئی ڈیموں کی تعمیر کےلئے 10کروڑ روپے کی رقم دے دی گئی یہ خطیر رقم کس نے جمع کرائی ،
  10  جولائی  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیموں کی تعمیر کے فنڈز ریزنگ مہم کا آغاز ہوچکا ہے ۔اور عام شہریوں ، ڈیفنس اور سول محکموں کے ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے فنڈز میں رقم جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اب حبیب بینک لمیٹڈ نے بھی اس فنڈ میں دس کروڑ روپے کی رقم جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ کراچی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک شمس الحسن نے نیوز کانفرنس کی۔شمس الحسن نے کہا کہ پانی صرف آج کا نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کا بھی مسئلہ ہے۔آبی ذخائز کسی

بھی ملک کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم تعیر فنڈ کی اپ ڈیٹ آن لائن موجود ہے۔ بینکوں کی 16 ہزار شاخوں میں فنڈز جمع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنڈ کی معاونت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ شمس الحسن نے بتایا کہ حبیب بنک لمیٹڈ نے ڈیمز فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایچ بی ایل ملازمین اور یو بی ایل ملازمین بھی ایک دن کی تنخواہ فنڈز میں دیں گے۔ْ


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
98%
ٹھیک ہے
2%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved