الیکشن کمیشن نے بڑا ایکشن لیتے ہو ئے الیکشن سے قبل عمران خان پرپابندی لگا دی گئی
  11  جولائی  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اشتہاری مہم رکوانے کےلیے پیمرا کو حکم دے دیا ہے۔ اسی ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پیڈ اشتہاری مہم ٹی وی چینلز پر چلنے سے رکوائے۔ اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اشتہارات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے متعلق گمراہ کن

اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی فوری طور پر گمراہ کن پیڈ اشتہاری مہم روکے۔نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء پیمرا کی جانب سے تمام ٹیلی ویژن چینلز، ایف ایم ریڈیو وغیرہ کے لیے تنبیہہ جاری کی گئی ہے جس میں انہیں نامناسب الفاظ پر مشتمل سیاسی تشہیری مہمات نہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
79%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
11%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved