بریکنگ نیوز تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ میں دھماکہ ہو گیا لرزہ خیز تفصیلات جاری
  11  جولائی  2018     |     اہم خبریں

حب (مانیٹرنگ ڈیسک) حب میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ کے نزدیک دھماکہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جاگ نیوز نے اپنی رپورٹ میںانکشاف کیا ہے کہ حب میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ کے نزدیک بم دھماکہ ہو اہے ۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

دھماکے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کردیا ہے ۔ جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران بھی ہارون بلورسمیت 20افراد شہید ہو گئے تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
22%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
44%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved