ماڈل نادیہ حسین کے بعد اداکارہ صاحبہ نے بھی اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کروادی، کیسی دکھتی ہیں ؟
  11  جولائی  2018     |      شوبز

ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کرکے مختلف اداکاراؤں کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج کیا گیا ۔ جن اداکاراؤں کو بغیر میک اپ تصاویر شیئر کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے ان میں سے تو اب تک کسی نے بھی اپنی تصویر شیئر نہیں کی تاہم جان ریمبو کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ نے اپنی سیلفی شیئر کی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی میک اپ بہت سے پردے رکھ لیتا ہے۔ صاحبہ ریمبو نے انسٹا گرام پر اپنی مارننگ سیلفی شیئر کرتے ہوئے نادیہ حسین کو

مخاطب کرکے کہا ’ اب تک آپ کا چیلنج کسی نے قبول نہیں کیا اس لیے مجھے آگے آنا پڑ رہا ہے ، میں اپنی میک اپ اور کسی بھی فلٹر کے بغیر تصویر شیئر کر رہی ہوں‘۔ نادیہ حسین کا چیلنج اداکارہ ہمائمہ ملک کی بہن دعا ملک نے بھی قبول کیا اور اپنی بغیر میک اپ کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ کوئی ویڈیو چیلنج ہوتا تو لوگ مجھے دیکھتے کہ کیسے میں اپنی میڈ کو کچرا پھینکنے کی ہدایت کر رہی ہوں اور کیسے بچوں کو ناشتہ کرارہی ہوں، ہم سب لوگوں کو جلدکے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیاہ دھبے ، چھائیاں، چہرے کے بال وغیرہ ، یہ سب ہماری زندگی کا حصہ ہیں، ہم فوٹو شاپ کے ساتھ نہیں سوتے‘۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved