کیا آپ کو معلوم ہے جیل میں بی کلاس کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
  11  جولائی  2018     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کی جیلوں میں اے ،بی اور سی کلاس کیٹگریز ’Colonial-era‘نو آبادیاتی دور میں ہوتی تھیں جن کا اطلاق اب نہیں ہو تا ۔حکام کا کہنا ہے کہ چند سال پہلے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں کے قوانین میں ترمیم کی گئی تھی اور اس دوران جیلوں کی کیٹگری میں بھی تبدیلی کی

گئی تھی ،اب جیلوں کی در جہ بندی دو قسم کی ہوتی ہے ،پہلی ’Better class‘اور دوسری ’Ordinary class‘۔ حکام کا کہنا ہے کہ ’ Better class‘میں محدود سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ،جنہیں یہ کیٹگری حاصل ہوتی ہے وہ کتابیں ،اخبار ،21انچ کا ٹی وی ،میز اور کرسی ،گدا اور ذاتی بستر،ذاتی کپڑے اور کھانا لے سکتے ہیں ،قیدیوں کو ان سہولیات کے عوض پیسے خود ادا کرنے ہوتے ہیں ۔حکومت صرف اس بات کی پابند ہوتی ہے کہ انہیں ہائی سیکیورٹی وارڈ میں تحفظ فراہم کرے جہاں وہ دوسرے قیدیوں سے دور رہتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved