پولنگ سٹیشن پر موجود فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبریں۔۔ الیکشن کمیشن نے حقیقت بتا دی
  11  جولائی  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو

مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انچارج آفیسر جس کے کنٹرول میں تین سے چار پولنگ سٹیشن ہوں گے، صرف اسے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی یہ خبر کہ پولنگ سٹیشن پر موجود فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں، یہ قطعی طور پر غلط اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے برعکس ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved