تحریک انصاف شریف خاندان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر پر مہربان! پی ٹی آئی نے نیا آنے والا گانا کیپٹن (ر)صفدرکے نام کردیا
  11  جولائی  2018     |     اہم خبریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا خیال آ ہی گیا،،پی ٹی آئی اپنا نیا آنے والا گانا کیپٹن ر صفدر کے نام کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے گانے تو بہت زیادہ مقبول ہوتے ہیں۔اور تحریک انصاف نے بہت سارے موضوعات پر گانے بھی بنائے ہیں۔تاہم اس بارتحریک انصاف نے شریف خاندان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے لیے بھی ایک گانا تیار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نیا گانا آج رحیم یار خان اور وہاڑی میں ہونے والے جلسوں میں نیا گانا سنایا جائے گا۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آج وہاڑی اور رحیم یار خان میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔۔پی ٹی آئی کا یہ نیا گانا قیصر ندیم گڈو نے تحریر کیا ہے۔ اس گانے میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حوالے سے جیل اور سزا کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ گانا تحریک انصاف کے جلسوں میں سنایا جائے گا اور جب تک نواز شریف اور مریم نواز پاکستان واپس نہیں آ جاتے تب تک یہ گانا تحریک انصاف کے جلسوں کی زینت بنا رہے گا۔یاد رہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر کواحتساب عدالت کے حکم پر ایک سال کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا ہے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پر کیپٹن (ر) صفدر کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا

جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کی اے کلاس کیٹگری مل گئی۔ اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ ان کے کمرے کے سامنے لان اور بیڈمنٹن کورٹ ہے۔ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کو ائیر کنڈیشن اور فریج کی سہولت بھی مہیا ہے۔ جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو چار مشقتی بھی فراہم کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مجرم قرار پائے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اتوار کے روز نیب کی دو رکنی ٹیم نے راولپنڈی گرفتار کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved