کیا ایون فیلڈ فلیٹس فروخت ہوچکے ہیں نوازشریف لندن میں واقع اپنی کون کون سے جائیداد بیچ چکے ہیں
  12  جولائی  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں یہ بات پورے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی ترین جائیدادیں بیچ دی ہیں۔نواز شریف نے ایون فیلڈ والی جائیداد بھی بیچنے کی کوشش کی۔لیکن نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس کو بیچنے میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ نواز شریف نے لندن میں اپنی ساری قیمتی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن کی میجر پراپرٹی ہائیڈ پارک کے اردگرد کی جائیداد انہوں

نے بیچ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت بھی دی اور علیم خان نے کہا کہ وہ مجھے لاہور میں گھر بھی دیں گے۔اور انتخابی مہم کے لیے پیسہ بھی دیں گے۔لیکن میں نے لاہور سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں راولپنڈی کا ہوں اور راولپنڈی سے ہی الیکشن لڑوں گا۔اس کے ساتھ ہی شیخ رشید نے شریف برادران پر بھی تنقید کی اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved