پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی الیکشن میں ڈیوٹیاں لگ گئیں ،
  12  جولائی  2018     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 25جولائی کو ہونے والے الیکشن کےلئے قومی کرکٹر ز کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔پی آئی اے نے کرکٹرز کو الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں ایچ آر آفیسر نے ملنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد نہ

کرنے والے کھلاڑیوں کو جرمانہ اور شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ جن کھلاڑیوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ان میں اعزاز چیمہ، شہریار غنی، شہزر محمد، آغا صابر سمیت کئی کھلاڑیوں کو نوٹس موصول ہو گئے ہیں۔جبکہ سرفراز احمد، فیصل اقبال اور انور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ مل گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved