بریکنگ نیوز تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ۔۔ جیتی ہوئی سیٹ دوبارہ گنتی کے بعد ہاتھ سے نکل گئی ۔۔
  9  اگست‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 123سے تحریک انصاف کی کامیاب امیدوارسونیا رضا ووٹو کی دوبارہ گنتی میں 19ووٹ سے ہار گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کے مرحلے کے دوران بڑا دھچکا

لگ گیا،پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی سونیا رضا اسمبلی نشست سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں سونیا رضا اپنے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار قطب علی شاہ سے صرف 70ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائی تھیں، انتہائی کم مارجن سے کامیابی پر ہارنے والے امیدوار نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا اور دوبارہ گنتی میں انہیں 16ووٹوں سے کامیابی مل گئی،حلقے سے دوباری گنتی کے کامیابی کا فارم49جاری کردیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
21%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved